3 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی جزائر کے بارے میں خلیج فارس تعاون کونسل کے بے بنیاد دعووں کی تردید کی.

ابنا: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے آج خلیج فارس تعاون کونسل میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس کے اعلامیے میں ایران کے تین جزائر کے بارے میں دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جزائر، اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں اور ابد تک ان کا ایران سے تعلق رہےگا –
رامین مہمانپرست نے خلیج فارس ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے پرانے ہوچکے ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور ایسے الزامات لگانے کا مقصد اپنے شہریوں کے جائز مطالبات سے گریز ہے لیکن اس سے علاقے کے حقائق میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی -

.....

/169